ترقی یافتہ اقوام کو بھی تنزلی کے بعد ہی سرفرازی ملی؛شوکت حیات

پاکستان یوتھ لیگ والنٹئیر فورم کے زیر اہتمام یوم قائد کے حوالے سے اردو تقریری مقابلہ بعنوان “قائد اعظم کا پاکستان اور موجودہ پاکستان “واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا مقابلے میں طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی مجموعی طور پر مقررین نے کہا کہ آج کا پاکستان اگرچہ قائداعظم کے خواب کے عین مطابق نہیں لیکن ملک نے اقوام عالم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ناقابل تسخیر پاکستان نے عالمی طاقتوں پر لرزا طاری کر رکھا ہے قائداعظم کہ فکر اور نظریے سے مختلف مشاہدات منظر عام پر ہیں ناانصافی کے باعث معاشرے کے تشخص کو دھچکا لگا ہے نوجوان بےیقینی کے عالم میں ملک بدر ہو رہے ہیں مقابلے کے منصفین میں ڈاکٹر محمد شعیب،احمد حسن ایڈووکیٹ اور بشری سلیم شامل تھے تقریب کی صدارت ماہر تعلیم و استاد محترمہ فاخرہ نوید نے کی جب کہ مہمان خصوصی سینٹ پال سکول کے بانی شوکت حیات تھے پاکستان یوتھ لیگ کی جنرل سیکرٹری تمکنت رؤف امیر نے اپنے پر اعتماد حسن نظامت سے حاضرین کے دل موہ لیے
مہمان خصوصی شوکت حیات نے نسل نو کو مستقبل کی فاتح قرار دیا اور کہا کہ مشکل وقت میں وطن چھوڑنے کی جگہ یہاں رہ کر اس کا حق ادا کریں ہر ترقی یافتہ قوم تنزلی سے سرفرازی کی جانب بڑھی اللہ سے امید ہے کہ ہمارے نوجوانوں کا جذبہ اس ملک کو مضبوط اور قوم کو زندگی بخشے گا نوجوانوں کی رہ بری کے لیے پاکستان یوتھ لیگ جیسے اطوار اپنائیں محترمہ فاخرہ نوید نے نوجوانوں کو اپنے تاریخی نظریات کے مطابق زندگیاں ڈھالنے کا درس دیا تقریب میں پاکستان یوتھ لیگ کی جانب سے عابد حسین،عفت رؤف، امجد محمود،سید تقی شاہ،راجا ارشدکیانی ،مہتاب شہزاد ،فیبین خان ،احمد دین اور گندھارا ریسورس سینٹر کی جانب افتخار الدین صدیقی نے شرکت کی

اپنا تبصرہ لکھیں