صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال لوگوں میں اس بیماری کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کےلئے 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن کا اس سال کا موضوع “ذیابیطس اور فلاح و بہبود” ہے جو ذیابیطس کے بڑھتے عالمی بحران اور صحت و تندرستی پر اس کے گہرے اثرات سے نمٹنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔
ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی اصل وجوہات غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن خوراک اور بیماری سے ناواقفیت ہے۔ صحت مند طرز زندگی سے اس بیماری پر قابو پانا ممکن ہے اس مرض کے خطرات اور اس کی روک تھام اور بروقت علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ میڈیا، سول سوسائٹی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے ہم یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ہمیں اپنے شہریوں کو سستی اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے کےلئے نظام صحت کو مستحکم بنانا ہو گا ہم قومی اور بین الاقوامی معاونین کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات کر سکتے ہیں اور اس کے مریضوں کو سستا علاج مہیا کر سکتے ہیں عوام میں شعور پیدا کرکے ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج میں سرمایہ کاری کرکے اس چیلنج سے نمٹنے کاعزم کرکے ہم ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کرنے اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔