سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں ڈمپر اور مسافر ہائی ایس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا حادثہ کے نتیجے میں چھے افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئےواقعہ بیریر نمبر 2 واہ کینٹ میں مین جی ٹی روڈ پر پیش آیا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق یہ ایریا نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کی حدود میں آتا ہے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا عملہ موٹروے پولیس کی مدد کے لیے جائے حادثہ پر فی الفور پہنچ گیا مقامی پولیس بھی امدادی کارروائیوں میں شامل رہی ، سبب بننے والا ڈمپر ٹیکسلا سے جانب پشاور جا رہا تھا
بیریر نمبر 2 واہ کینٹ کے سامنے مین جی ٹی روڈ پر رکشہ کو بچانے کے لیے ڈمپر نے بریک لگائی لیکن سڑک کنارے کھڑی ہوئی مسافر ہائی ایس کے اوپر الٹ گیا۔
سی ٹی او بینش فاطمہ کے مطابق اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک مختص کیا ہوا ہےڈرائیونگ کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ راولپنڈی میں داخل ہونے کے لیے وقت کی پابندی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔چند گھنٹوں کے بعد اسی مقام پر ایک اور حادثہ ڈمپر اور مزدے کے درمیان رونما ہوا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے