اسلام آباد میں پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اعلی افسران کو شنگھائی تعاون تنظیم ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی جانب سے اعزازی تمغے دیے گئے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر نے قیام کے 20 سال مکمل کر لئے ۔
اس موقع پر جمعرات کے روز ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور دیگر افسران کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی تمغے دیے گئے
یہ تمغے ایس سی او (RATS) کو بہتر بنانے اس کی ترقی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں ان افسران کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دئیے گئے
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے ایف آئی اے افسران افسران کو اعزازی تمغوں سے نوازا۔
تمغے حاصل کرنے والے افسران میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر، ڈائریکٹر ایف آئی اے ہمایوں مسعود سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر رئیس باجوہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صابر حسین شامل ہیں۔
یہ اعزازات افسران کی علاقائی تعاون اور سیکیورٹی کو فروغ دینے کی کوششوں کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔