صدر مملکت سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کی ملاقات پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری سے دولت ِمشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے انھوں نےموسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں ، قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اداروں، خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ ،کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے،
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے ، سندھ حکومت نے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر 20 لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی،

سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے انھوں نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون پر روشنی ڈالی ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ ء خیال ہوا صدر مملکت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے لیے پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی خدمات کو سراہا

ٌٌٌ

اپنا تبصرہ لکھیں