دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئی ہیں، جہاں پاکستان کی جانب سے یورپ کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

سیکیریٹری جنرل 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔

سیکرٹری جنرل کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کےحوالے سے بھی بات کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

یاد رہے سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں