ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو لندن پلٹ خاتون نے رات 12بجے گھر پر بلا کر لوٹ لیا

نامعلوم خاتون نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو رات 12 بجے اپنے گھر پر بلا کر بلاکر لوٹ لیا.رات گئے نامعلوم افراد نے خلیل الرحمن قمر سے ان کی خاتون فین کے گھر پر اسلحہ کے زور پر ناصرف ڈکیتی کی بلکہ ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے ان کے اکاونٹ سے رقم بھی ٹرانسفر کروائی،نقدی، موبائل فون اور گھڑی سمیت دیگر سامان بھی لوٹ لیا گیا.

درخواست گزار خلیل الرحمن قمر ولد مرزا عبدالرحمان ساکن لیک سٹی لاہور نے تھانہ سندر میں واقعہ کا مفدمہ درج کروایا ہے۔

درج مقدمہ میں خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ مجھے رات بارہ بجے نامعلوم نمبر سے فون آیا فون پر آمنہ عروج نامی خاتون نے بتایا کہ وہ لندن سے آئی ہیں اور میری بہت بڑی فین ہیں انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اصرار کر کہ اپنی بحریہ ٹاون کی لوکیشن مجھے بھیج دی میں لوکیشن پر پہنچا آمنہ عروج نے مجھے کمرے میں بٹھایا اتنے میں بیل ہوئی وہ باہر کی طرف گئیں۔

چند منٹ بعد 6/7 مسلح افراد کمرے میں داخل ہوئے اور مجھے لوٹ لیا.مقدمہ کے مطابق خلیل رحمان قمر پر ان نا معلوم افراد نے شدید تشدد بھی کیا ہے۔

ملزمان نے ڈرامہ نگار کے فون سے ڈیٹا بھی ٹرانسفر کیا اور ان کے اے ٹیم کارڈ سے رقم بھی نکال لی۔

خلیل الرحمان قمر کو خاتون نے 15 جولائی کی رات 12 بجے کے بعد لوٹا تاہم انہوں نے مقدمہ 21 جولائی کو درج کروایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں