سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔ججوں کی تعیناتی کے لیے ہمارے ذرائع کے مطابق جسٹس مشیر عالم ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سردار طارق کے ناموں پر پر غور ہوگا۔
ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا۔قانون کے مطابق 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جاسکتا ہے۔4 ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ کا بینچ مکمل ہو جاۓ گا۔