جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت کی طرف سے دو مراسلے جاری کئے گئے ایک مراسلہ میں سفیر نبیل منیر 5 مئی کو کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے آن لائن کوریا وقت کے مطابق دوپہر 12بجے مسائل سنے گے اور دوسرے مراسلے کے مطابق 6 مئی بروز پیر کو پاکستانیوں کی خدمت کے لیے سفارت خانہ کھلا رہے گا .
تفصیل کہ مطابق سفارت خانے کا عملہ ایسے ان تمام پاکستانی کو جو اپنی روز مزہ کی مصروفیات کے باعث مختلف کونصلر سروسز یعنی پاسپورٹ بنوانا مختارنامہ اور دیگر کاغذات کی تصدیق یا شناختی کارڈ کے علاوہ دیگر معلومات یا سروسز کے حوالے سے اپنے اداروں سے چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے سفارت خانے نہیں آسکتے وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھ مئی کو سفارت خانے حاضر ہو سکتے ہیں – پاکستان ایمبیسی کے تمام کونصلرز اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی خدمت کے لیے سفارت خانے میں موجود ہونگے.کوریا ایمبیسی کے ایک اعلی عہدیدار نے سی این این اردو کو بتایا کہ جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کا میشن ہے کہ کوریا میں مقیم ہر پاکستانی کی خدمت کے لئے سفارت خانے کا عملہ ہر وقت تیار ہے .