ایران کی سیکورٹی ٹیم صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد: ایران کی سکیورٹی ٹیم صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے اور سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی یے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کے ممکنہ دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پاچکے ہیں
صدر رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔