پاکستان کی ماسکو میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت اور روسی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ حال میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مزمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کے کنسرٹ حال میں ہونے والے ہولناک حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان روسی عوام، خصوصاً متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہے۔

واضح رہے ماسکو میں کے کروکس سٹی حال میں جاری کنسرٹ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے اور عمارت کو آگ لگ گئی، جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں