نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل اور کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب کا گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ اتحاد

اسلام آباد: نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل (NPJC) اور کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب (CEC) کی نمائندگی کرنے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GTCCI) کا دورہ کیا تاکہ مقامی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی جائے۔ یہ میٹنگ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق رازی اور مسٹر چوہدری کی سربراہی میں گزشتہ روزمنعقد ہوئی۔

اس وفد میں اہم شخصیات شامل تھیں جن میں میاں عبدالوحید، چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل؛ صفدر شبیر، رئیس ماکن، ڈی آئی جی گلوبل صدر کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب؛ مرزا عامر خورشید، صدر کوآرڈینیٹر؛ ریٹائرڈ کرنل مسعود مظہر، ڈپٹی سیکرٹری نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل؛ فخر عباس؛ اور شیخ عبدالرشید شامل تھے۔

اس اہم بزنس میٹنگ کے دوران، NPJC کی جانب سے ممتاز شخصیات بشمول سکندر اشفاق رازی، چوہدری، ایم اسد بھٹی، ایم معصوم قمر، سیٹھ قمر خورشید اور اشرف جنجوعہ کو قومی امن ایوارڈ پیش کیا گیا۔ مزید برآں، سکندر اشفاق رازی نے معزز مہمانوں کو سووینئر پیش کر کے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں عبد الوحید، چیئرمین نیشنل پیس جسٹس کونسل نے گجرات چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا بھرپور میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں نیشنل پیس ایوارڈ سے نوازا۔ ان کاکہنا تھا کہ گجرات چیمبر آف کامرس کے ساتھیوں کے تعاون اور محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ گجرات چیمبر آف کامرس اور نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل دونوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے،ہم ان کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر دیگر مقررین جن میں صدر کامن ویلتھ انٹر پرینور کلب مرزا عامر خورشید بیگ،صفدر ملک، ڈی آئی جی ریٹائیرڈ ریاض مائیکل اور کرنل مسعود مظہر نے بھی خطاب کیا اور اُنہوں نے مستقبل میں بھی مل کر ساتھ چلنے کا اعادہ کیا۔

میاں عبد الوحید نے اپنے اختتامی کلمات میں کامن ویلتھ انٹر پرینور کلب کے چئیرمن مرزا عامر خورشید بیگ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان کی پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت قابلِ دیدنی ہے، ان کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کامن ویلتھ میں جتنے بھی ممالک شامل ہیں ان کا پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعلق استوار کیا جائے اور پاکستان میں تعلیم، بے روزگاری، انڈرسٹریلایزیشن، زراعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں کام کیا جائے تاکہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر پوری دنیا میں ابھرے۔

یہ باہمی تعاون پر مبنی اقدام امن، انصاف اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے NPJC اور کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب دونوں کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ گجرات کی متحرک کاروباری برادری کے ساتھ بات چیت تعلقات کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے میں ایک اہم قدم ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں