اسلام آباد:روسی صدر ولادیمیر پیوتن کی جانب سے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں قائم روسی سفارتخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیاجس میں ،روسی صدر نے روس پاکستان تعلقات کی دوستانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور شہباز شریف کو بطور سربراہ حکومت ان کی اہم حیثیت میں ہر کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔