ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی نان ڈیوٹی پیڈجعلی سگریٹس کے خلاف ملک گیر کاروائی جاری ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق 2 روز کی کاروائی کے دوران ملکی اور غیرملکی برانڈز کے 679000 سے زائد سگریٹس کے پیکٹس ضبط کر لئے گئے۔
پشاور،ملتان اور سیالکوٹ میں چھاپوں کے دوران پکڑی جانے والی نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کی کل مالیت 14 کڑور روپے سے زائد ہے.غیر قانونی سگریٹس تیار کرنے اور ان کی نقل وحمل کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے فوجداری کاروائی شروع کر دی گئی۔