اسلام آباد صدر زرداری کے قافلے کہ گمراہ کر کے عام ٹریفک میں داخل کرنے پر ایس ایس پی ٹریفک کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس (جن کے ایس ایس پی سیکیورٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تھا) کو ناقص نگرانی اور انتظامات کے باعث دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذیشان حیدر کو دونوں عہدوں سے ہٹا کر مزید احکامات تک سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد بھیج دیا گیا. جبکہ گریڈ 18 کی پری گل ترین کو ایس ایس پی ثریفک تعینات کر دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے قافلے کو گمراہ کرنے کے واقعہ پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
جمعرات کے روز صدر زرداری بحریہ ٹاؤن جارہے تھے، وی وی آئی پی روٹ متعین تھا،مگر قافلہ سیکیورٹی حصار سے آگے نکل گیا تھا۔صدر مملکت وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام کے ہمراہ ایوان صدر سے بحریہ ٹاؤن کی طرف روانہ ہوئے، قافلہ کورال چوک عبور کرنے کے بعد ایکسپریس وے پر وی وی آئی پی روٹ سے ہٹ گیا، حالاں کہ سیکیورٹی انتظامات اور وی وی آئی پی راستہ پہلے سے متعین تھا، بحریہ ٹاؤن کی طرف مڑنے کے بجائے قافلہ سیکیورٹی حصار اور وی وی آئی پی روٹ سے آگے نکل گیا۔
نتیجتے میں قافلہ آدھے گھنٹے سے زیادہ ٹریفک میں پھنسا رہا وزیر داخلہ اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے وی وی آئی پی روٹ اور سیکیورٹی سے متعلق ناقص نگرانی اور انتظامات پر شدید تشویش ظاہر کی تھی۔