عدالت نے پی ٹی آئی کے اشتہاری ملزمان راہنماوں کی جائدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ زرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی 3 زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، پانچ بینک اکاؤنٹ، دو گاڑیاں اور 35 گھوڑے بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے2رہائشی پلاٹس اور ایک بینک اکاؤنٹ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی پانچ زرعی زمینیں، فرخ حبیب کے چار بینک اکاؤنٹس، ایک رہائشی جائیداد اور ایک بیمہ پالیسی، مراد سعید کے دو بینک اکاؤنٹس اور ایک گاڑی قرق ہو گی۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی دو زرعی زمینیں، دو رہائشی جائیدادیں، پانچ بینک اکاؤنٹس، ایک گاڑی، تین پلاٹ، فلیٹ، سواتی انٹرپرائزز میں 51 فیصد شیئرز، امریکا اور دبئی میں موجود جائیدادیں بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عندلیب عباس کی دو رہائشی جائیدادیں، تین بینک اکاؤنٹس اور دو گاڑیاں بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حکم تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں عدالت نے 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا۔ان رہنماؤں میں مراد سعید,حسان نیازی,حماد اظہر سمیت دیگر شامل جبکہ عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث 30 روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

انسداد دھشتگردی عدالت نے اشتہاری ملزم میاں اسلم اقبال ٫ محمد زبیر خان نیازی ٫ حماد اظہر ٫ جمشید اقبال چیمہ ٫ مسرت اقبال چیمہ ٫ حسان نیازی ٫اور مراد سعید کی جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ پنجاب پولیس نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کیلیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں ان کی جائیداد قرقی کا حکم دیا جائے تاکہ ملزم گرفتاری دیں۔جس پر عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کی درخواست منظور کر لی

اپنا تبصرہ لکھیں