چینی صدر شی جن پھنگ ، ثقافت کی دلدادہ شخصیت بن گئے

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی ثقافت پر سوچ و فکر اکتوبر 2023 میں متعارف کرانے کے بعد سے “ثقافت” پورے چین میں مقبول عام ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، جنوری میں عوامی رابطوں کے بارے میں ایک اہم پالیسی اجلاس میں صدر شی کی ثقافتی سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید کے لئے ٹھوس نظریاتی ضمانت، طاقتور ترغیب اور سازگار ثقافتی حالات مہیا کرتی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں ایک میوزیم اے آر ٹیکنالوجی کی مدد سے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کررہا ہے جس میں 8 ہزار برس قبل کی روزمرہ زندگی اور معمولات کے مناظر کو بحال کیا گیا ہے۔

شمال مغربی صوبے شانشی میں میوزیم کا دورہ کرنے والوں قدیم چینی نظموں میں بیان کردہ روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔

بیجنگ میں نئی قائم کردہ سائنس فکشن فلم کمیٹی کے ارکان “دی ونڈرنگ ارتھ” کی غیر معمولی کامیابی کے بعد اگلی بلاک بسٹر فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ ناظرین کو ہالی ووڈ سائنس فکشن فلموں کا متبادل مل سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے ایک صدی قبل نئی ثقافت کی تحریک اور ملک میں مارکسزم کے پھیلاؤ سے جنم لیا تھا، اسے ہمیشہ اپنے ثقافتی صلاحیتوں پر فخر رہا ہے اور اب صدر شی کی قیادت میں پارٹی اپنی حکمرانی بڑھانے اور چین کو جدید بنانے کے لئے ثقافت پر توجہ دے رہی ہے۔

یاد رہے چینی نئے قمری سال 2024 (جسے ڈریگن کا سال قرار دیا گیا یے) شروع ہونے سے قبل چین بھر میں اس نئے رجحان کو اپنانے کے لئے رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں