قازقستان کے سفیر یرژان کستافین سے ای سی او سائنس فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سید کومل طیبی کی ملاقات

اسلام آباد : جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے اقتصادی تعاون تنظیم کی سائنس فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سید کومیل طیبی سے ملاقات کی۔جس میں دونوں فریقین کے مابین علمی و سائنسی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر طیبی نے اقتصادی تعاون تنظیم کی سائنس فاؤنڈیشن کے جاری اقدامات اور مستقبل کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے قازقستان کی سائنسی برادری کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں فاؤنڈیشن کی گہری دلچسپی پر زور دیا۔

قازق سفیر یرژان کستافین نے کومل طیبی کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کی توثیق کی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے عزم کی تصدیق کی۔

اس موقع پر سفیر کستافین نے پروفیسر ڈاکٹر سید کومیل طیبی کو رواں سال کے آخر میں قازقستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی، جس میں تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی تنظیموں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کا یقین بھی دلایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں