پچاس برس سے نوجوانوں کی فلاح واصلاح کے لیے سرگرم عمل پاکستان یوتھ لیگ کے گولڈن جوبلی اور طلبہ کے مابین غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کی تقسیمِ انعامات کی تقریب رائل سن ہوٹل ٹیکسلا میں منعقد کی گئی تقریب کے صاحب ِ صدر ڈاکٹر سید اسد علی اور مہمانانِ خصوصی ظفر بختاوری اور حاجی عمر فاروق تھے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت صاحب زادی تمکنت رؤف امیر کو حاصل ہوئی جب کہ نعت خوانی حافظ علی رضا نے کی
نظامت کے فرائض صحافی و کالم نگار اور پی وائے ایل کی چیف آرگنائزر عفت رؤف نے ادا کیے طلبا و طالبات ،والدین،اساتذہ ،صحافیوں اور اہلِ علاقہ کی معتبر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر سید اسد علی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے وہ ملک و قوم کی ترقی میں ایمانداری سے کام لیں مہمانِ خصوصی سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیئرمین پاکستان کلچرل فورم ظفر بختاوری نے نوجوانوں کے شعبہ تجارت سے وابستگی کے فقدان کو موضوع بنایا اور انھیں ملک سے ہجرت کرنے کی بجائے تجارت سے منسلک ہونے کا مشورہ دیا ظفر بختاوری نے مغربی معاشرے کی نسبت مشرقی ماحول کو عورت پرور اور سازگار قرار دیا تقریب کے دوسرے مہمانِ خصوصی سماجی و سیاسی شخصیت حاجی عمر فاروق نے پاکستان یوتھ لیگ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوجوان اس ملک کے وارث ہیں لہذا ملک کی قدر کریں ، ہم سب پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف ہیں نائب صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز نعیم اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب اپنے شہر اور تعلیمی ترقی کی بحالی میں ہم نوا ہیں نوجوان مثبت کردار ادا کرتے ہوئے درست فیصلے کریں
مقامی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے پاکستان یوتھ لیگ کے زیر اہتمام غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں حصہ لیا مختلف پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو گولڈن جوبلی شیلڈز جب کہ تمام شرکا کو یادگاری اسناد تقسیم کی گئیں دیگرمقررین میں چیئرمین پاکستان یوتھ لیگ عابد حسین ،ڈپٹی چیئرمین جاوید اقبال مرزا،درخشندہ اکرم شامل تھے قائدِ اعظم ایوارڈ ارشاد نبی،فاطمہ جناح ایوارڈ درخشندہ اکرم،ثریا شہاب ایوارڈ سیماب ظفر راجا ، بشریٰ ناہید ،یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تمکنت رؤف ،عمر خان بلوچ ایوارڈ خلیل الرحمٰن،سید تقی شاہ اور دخترِ مشرق ایوارڈ عفت رؤف کو دیا گیا
“گولڈن جوبلی ٹرافی” کا قرعہ پچاس سالہ خدمات کی بنیاد پر علامہ اقبال پبلک سکول ٹیکسلا کے نام نکلا ڈائریکٹر ارشاد نبی اور پرنسپل کنول سہیل نے اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ ٹرافی وصول کی