اسلام آباد: ہوائی مسافروں کے آرام دہ سفر کے لئے اسلام آباد ائرپورٹ کا ایک اور اقدام عمل میں لایا گیا ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کے لئے فری باڈی مساجر سوفا چئیرز متعارف کروا دی ہیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، یہ سہولت ملکی اور بین الاقوامی روانگی لاؤنجز میں دستیاب ہوگی۔دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے برعکس یہ سہولت بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ اب مسافر فری مساجر چئیرز کے ساتھ ساتھ مسافر کمپلمنٹری ٹی سٹال سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام مسافروں کے لئے اسلام آباد ائرپورٹ پر سفری سہولیات میں اضافہ کرنے کا حصہ ہے۔
سول ایویشن مسافروں کی توقعات پر پورا اترنے اور ملکی ائرپورٹس پر ان کے سفر کو مزید آرام دہ بنانے کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔