بارانی یونیورسٹی راوالپنڈی کے ڈائریکٹر آئی ٹی ندیم ملک نے پی ایچ ڈی کر لی

اسلام آباد: سماج دوست شخصیت محمد اشرف ملک کے صاحب زادے،پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی و پرنسپل آفیسرپبلک ریلیشنز سکالرندیم احمد ملک نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر سائنس،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں 25 سالہ تجربے کے حامل ندیم ملک نے پی ایچ ڈی کی سر حدیں کمپیوٹر سائنس میں 84.50 پرسنٹیج (اے ون گریڈ)کے ساتھ عبور کیں۔ انہوں نے جدید دور کی مناسبت سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ریسرچ کی۔ انکے 2 ریسرچ پیپر انٹرنیشنل جرنلز میں بھی شائع ہوچکے۔

ڈاکٹر ندیم احمدنے ریڈیو پاکستان سے بطور آئی ایکسپرٹ کیرئیر کا آغاز کیا، انہیں مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کا بھی اعزاز ملا۔وہ گزشتہ دس سال سے پیر مہرعلی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں بطورڈائریکٹر آئی ٹی سروسز اور پرنسپل آفیسر،پبلک ریلیشن اور پبلی کیشن خدمات انجام دے رہے ہیں۔نمایاں کارکردگی پر ریڈیو پاکستان اور بارانی زرعی یونیورسٹی سے توصیفی اسناد حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے درسگاہ کے ساتھ نیک نیتی،مخلصانہ جزبے،محنت اور لگن سے کام کیاہے۔ حال ہی میں انہیں اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ سعادت بھی حاصل ہوئی۔انہوں نے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام امتحانات میں نمایاں پوزیشن لے کر رکھی ہیں۔

جڑواں شہروں کے تعلیمی و تدریسی حلقوں نے اعلیٰ ترین ڈگری لینے پر ندیم ملک کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ سکالر پی ایچ ڈی نے بتایا وہ اس بڑی کامیابی کو والدین کی دعاؤں سے منسوب کرتے ہیں ، انہوں نے اساتذہ کرام اور احباب کے ساتھ اہلخانہ کے مخلصانہ تعاون کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں