وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی اور کوپ 28 کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے یو اے ای کے ہم منصب کو صحت کے شعبے میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلا آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ ’’گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کو کوپ 28 کانفرنس کے پیش نظر دسمبر کے بجائے جنوری میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمٹ کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ آئندہ آنے والی کسی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تیار کی جائے‘‘۔

اس موقع پر یو اے ای کے وزیر صحت نے کہا ’’گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یو اے ای قیادت پاکستانی عوام کی خدمت والے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔ شعبہ صحت میں مشترکہ شراکت قائم کرنے کے امکانات کو تلاش کریں گے‘‘۔
انھوں نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کے ایجنڈے کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں