جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کے زیر اہتمام 2023 گلوبل کوریا اسکالرشپس ری یونین کا انعقاد

اسلام آباد : جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کے زیر اہتمام 2023 گلوبل کوریا اسکالرشپس ری یونین 10 نومبر 2023 کو منعقد ہوا۔

اس خصوصی 2023 GKS ری یونین میں جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کیجون نے شرکت کی۔ ان کے علاؤہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اسکالرشپ کے ڈائریکٹر ، کاشف جہاں، کورین لینگویج اینڈ کلچر کے شعبہ کے سربراہ احتشام حسین، اور جی کے ایس کے سابق طلباء بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر GKS کے سابق طلباء نے کوریا میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور بتایا کہ کس طرح کوریا میں تعلیم حاصل کرنے کے تجربے نے ان کے کیریئر کو تشکیل دیا۔

GKS سابق طلباء کی پیشکشوں کو سننے کے بعد، پاکستان میں کوریا کے سفیر پارک کیجن نے ہر ایک طالب علم کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح جمہوریہ کوریا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات اور عوام کے درمیان روابط کی راہ ہموار کرنے میں ایک کلیدی نکتہ ثابت ہوئے ہیں۔

جمہوریہ کوریا کے سفیر نے گلوبل کوریا اسکالرشپس کے مستقبل کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جمہوریہ کوریا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے میں کس طرح کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں