گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غزہ پر حملے روکنے سے انکار کے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں نہتے فلسطینی شہید ہورہے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی سے اس کی بربریت دنیا پر عیاں ہوچکی ہے،پوری دنیا کے امن پسند عوام اسرائیلی جارحیت کی مسلسل مذمت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔