صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کٹے ہونٹ اور تالو کی پاکستانی ایسوسی ایشن اور برطانوی پلاسٹک سرجری ٹیم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (سی این این اردو): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کٹے ہونٹ اور تالو کی پاکستانی ایسوسی ایشن اور برطانوی پلاسٹک سرجری ٹیم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کی، وفاقی وزارت ِصحت کے حکام نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بچوں کے پیدائشی طور پر کٹے ہونٹ اور تالو کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کٹے ہونٹ اور تالو کے علاج سے بچوں کے معیارِ زندگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اس حوالے موجودہ دور کے صحت کے مسائل ، مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جدت اپنانا ہوگی۔

وفد کے حکام نے صدر مملکت کو کٹے ہونٹ اور تالو کی پاکستانی ایسوسی ایشن کے کام اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ایسوسی ایشن معاشرے کے نادار طبقات کو گجرات میں مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ایسوسی ایشن پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔متاثرہ بچوں کو کھانے اور بولنے کے مسائل کے علاوہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید برآں ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی بچوں کے علاج ، سرجری کے حوالے سے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں