شیخوپورہ کے قریب ایک ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے جب وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ شیخوپورہ کے نواحی علاقے فاروق آباد میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری سے چلنے والے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔