جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے مرمت کے باعث پانچ ماہ کے لئے جزوی طور پر بند

کراچی-مانیٹرنگ ڈیسک(سی این این اردو): جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 25 ایل معمول کی مرمت کے باعث سے پانچ ماہ کے لئے جزوی طور پر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے 25 اگست 2023 بروز سوموار تا اتوار 13 جنوری 2024 تک ہفتے کے پانچ یوم دو گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔

اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا نوٹم کے مطابق دوران بندش مرکزی رن وے25ایل پر جہازوں کی لینڈنگ بند رہے گی۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ رن وے کے بند ہونے کے دوران دوسرا رن وے 25آر لینڈنگ کے لیے استعمال ہوگا ۔


سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق رن وے کی بندش کے اوقات کار سوموار کو صبح 9 سے 11، منگل اور بدھ کو صبح 8 سے 12:30, جمعرات صبح 7 سے 10، ہفتہ کو 7:45 سے 10:45، اتوار کو رن وے کی بندش کے اوقات صبح 9:30 بجے سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں