ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قلت کی شکایات کے موثر حل کیلئے موبائل ایپ کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (سی این این اردو): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا احسن اقدام، ڈریپ نے ادویات کی قلت کی شکایات کے موثر حل کیلئے موبائل ایپ کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے موبائل ایپ کو لانچ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پختہ عزم رکھا ہے۔عوام کی بروقت شکایات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہا ہوں ۔مختصر مدت میں ایک مریوط اور جامع پلان کے ساتھ ڈیلیور کروں گا۔
اس ملک کی ترقی عوام کی بہتری کا ایجنڈا اور مشن لایا ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ کو اعلی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بناؤں گا۔مثالی ریگولیٹری اتھارٹی وہ ہوتی ھے جو عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اصلاحات کو یقینی بنائے ۔ہر دوائی جان بچانے والی بن جاتی ھے جب کسی بیماری کیلئے استعمال ہو ۔ صارفین اپنی شکایات ایپ کے ذریعے رجسٹر کرے گی ۔ ایپ 24/7 فنکشنل ہو گی ۔شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ صارفین کی شکایات ملک بھر کے متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو موصول ہو گی ۔

ندیم جان نے کہا کہ ادویات کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایپ کے کئی فائدے ہوں گے ۔عوام میں ادویات کی کمی کے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھائے گی ۔ادویات کی قلت کے بارے میں بروقت اور درست اعداد و شمار فراہم کر ے گی۔ایپ سے ریگولیٹرز کو ادویات کی طلب اور رسد کی نگرانی کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ریگولیٹرز اور عوام کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں