دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کےلئے ازبکستان کے سفیر کی وزیر تجارت کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد (سی این این اردو): ازبکستان کے سفیر H.E. ایبک عارف عثمانوف نے نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی۔دونوں فریقین کے مابین ملاقات میں باہمی تجارتی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گوہر اعجاز کی سفیر کو دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں تجارتی شراکت داری میں اضافے کے امکانات کو زیر بحث لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ملاقات قریبی تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی کے مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جبکہ ازبکستان کے سفیر عثمانوف نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو نگراں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیز سفیر نے ازبکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں