تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزبیشن17 سے19 نومبر 2023 کو پاک چائنا سنٹر میں منعقد ہوگی

اسلام آباد: پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس کی گزشتہ روزPAEI کے وفد جن میں فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن ، امین الرحمن ،شمریز اقبال ای سی ممبر زکے ہمراہ مراکش کے سفیر عزت مآب جناب محمد کرمون سے مراکش سفارت خانے میں ملاقات کیں۔

ملاقات میں چیئرمین خورشید برلاس نے مراکش کے سفیر کو “تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش 17-19 نومبر 2023” پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شرکت کی دعوت دی ۔ اور بتایا کہ تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اور نمائش میں بین الاقوامی پویلین کے بارے میں بھی بتایا مراکشی سفیر نے دعوت کو قبول کیا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں گے۔

دوران گفتگو پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا کہ پاکستان اورمراکش کے مابین دیرپا تعلقات قائم ہیں،پاکستان اور مراکش کو باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آخر میں پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کی جانب سے مراکش کے سفیر محمد کرمون کو شیلڈ بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں