اسلام آباد پولیس نے جمعرات کے روز 6 تھانوں میں ن ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تعیناتی کی ہے۔جنرل تھانے میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کی گئی۔مصباح شہباز کو تھانہ پھلگران میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی جانب سے تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔ترجمان پولیس کےمطابق ڈی آئی جی جواد طارق نے پیغام دیا ہے کہ خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا فیصلہ اسلام آباد پولیس میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔جبکہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید تھانوں میں خواتین افسران کو موقع دیا جائے گا۔
جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق عالمگیر خان ایس ایچ او کورال زاہد حسین تھانہ نیلور تعینات ہوئے۔شاہنواز ڈوگر ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی بسرین اختر تھانہ ویمن کی انچارج ہوں گی۔ناقص کارکردگی اور جرائم کے انسداد میں ناکامی پر تھانہ کورال ،تھانہ پھلگراں ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ آوز کو معطل کرکے ریسکیو 15 کلوز کر دیا۔