اسلام آباد کے ریلوے سٹیشنوں کو دلکش اورجدید بنانے کا منصوبہ

حکومت پاکستان وزارت ریلوے کی طرف سے اسلام آباد میں قائم مارگلہ اور گولڑہ ریلوے سٹیشنوں کو دلکش اور جدید بنانے کے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے سوموار کے روز گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔جس کے لیے گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ریسٹورنٹس کو چلانے کے لیے نجی شعبے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔عوام جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکینگیں۔

جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے جائینگیں۔صاف ستھری اور آرام دہ بینچیز فراہم کیے جائیں گے۔جہاں شام کے وقت پر فضا ماحول میں عوام لطف اندوز ہوں گے۔آس پاس کے طلبہ و طالبات کے لیے جدید کیفیٹیریا بنایا جایے گا۔ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں