ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کارروائی: ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) فیصل آباد زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے ایک سنگین کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم محمد اشفاق کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم محمد اشفاق کو فیصل آباد کے علاقے المعصوم ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے ایک شہری کو نیوزی لینڈ کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی۔
ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور بھاری رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔