ایف آئی اے ملک گیر کریک ڈاؤن ” بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف ایکشن

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد کی بڑی کارروائی، کرپشن میں ملوث متروکہ وقف املاک کا افسر گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمران عارف جنجوعہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک شہری کو سرکاری ملازمت دلوانے کے بہانے 30 لاکھ روپے وصول کیے۔
ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی کارروائی، میپکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان: ایف آئی اے ٹیم نے سول جج قمر عباس کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میپکو کے لائن مین حسن نواز کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ملزم سکندر آباد ملتان میں تعینات تھا اور اس نے شکایت کنندہ سے 27 ہزار روپے غیر قانونی کام کے عوض وصول کیے تھے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی، ملزم گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے گلشن علی کالونی میں چھاپہ مار کر غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی خرید و فروخت میں ملوث محمد سلمان بٹ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے سمز کی غیر قانونی خرید و فروخت کر رہا تھا، جو بلیک میلنگ، بھتہ خوری، اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔
کارروائی کے دوران ملزم سے 58 غیر قانونی سمز اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
ایف آئی اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ کارروائی کی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائیاں،جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

فیصل آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے دو مسافروں، امجد علی اور محمد زید، کو گرفتار کر لیا۔
امجد علی ایمرجنسی پاسپورٹ پر یمن سے فیصل آباد پہنچا، تاہم اس کے پاسپورٹ میں سیکیورٹی فیچرز غائب تھے۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ اس نے یہ پاسپورٹ یمنی ایجنٹ سے 7500 ریال میں خریدا تھا۔
دوسری کارروائی میں محمد زید کو آف لوڈ کیا گیا، جس کے پاس البانیہ اور دیگر ممالک کے جعلی ویزے پائے گئے۔
دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں