ایوان صدر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران غیر مقیم سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفیروں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر نے انگولا کے نامزد سفیر جولیو بیلارمینو گومس مائیٹو سے اسناد وصول کیں۔ جمیکا کے نامزد سفیر آرتھر ولیمز، لکسمبرگ کے نامزد سفیر رونالڈ ریلینڈ، یوراگوئے کے نامزد سفیر بیرالڈو روکے نکولا فلانیگین اور مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن نے بھی صدر کو اسناد سفارت پیش کیں۔سفیروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراءکو پاکستان میں ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں سفیروں کو ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں