اسلام آباد: “نوجوانوں کو مارکیٹ سے متعلق مہارتوں سے آراستہ کر کے ہم نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں بلکہ خود کفیل اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں،” جمعہ کے روز وزیر اعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اسلام آباد میں بلوچستان کے مدارس کے طلباء کو اسناد تقسیم کیں۔
پی پی اے ایف کے مطابق سیشن میں 80 طلبہ اور 20 طالبات نے 3 ماہ پر مشتمل ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے تربیتی پروگرام میں شرکت کی، جو پی پی اے ایف کی فنڈنگ سے بی آر ایس پی کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں بلڈنگ الیکٹریشن، سولر پینل کی مرمت، ای کامرس، موٹر سائیکل اور موبائل فون کی مرمت، بنیادی کمپیوٹر کورسز اور سلائی کی تربیت شامل ہیں۔ اضافی طور پر، کوئٹہ میں 20 خواتین طلباء کو بیوٹیشن کی مہارت، سلائی اور بنیادی کمپیوٹنگ میں خصوصی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، “یہ منصوبہ حکومت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد ایک ہنر مند اور خود کفیل نسل کی تشکیل ہے جو قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی.وزیر اعظم یوتھ پروگرام اس طرح کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مستقبل میں بہتر کارکردگی کی توقع رکھتا ہے۔”
پی پی اے ایف کے سربراہ نادر گل باریچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا “تعلیمی پولرائزیشن کو ختم کر کے سماجی ہم آہنگی کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔یہ منصوبہ رسمی تعلیم کو پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ضم کرتا ہے۔تاکہ بے روزگاری سے نمٹنے اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا اس منصوبے کے تحت 1,168 طلباء جن میں 271 لڑکیاں شامل ہیں کو 20 اداروں میں مارکیٹ سے متعلقہ ہنر مند بنائے گا۔اس میں سولر پینل مرمت، ای کامرس، اور سلائی، کی تربیت شامل ہے۔منصوبے کے نتیجے میں پائیدار اقتصادی ترقی مواقع کے لیے میسر ہوں گے۔ یہ منصوبہ علاقائی تفاوت کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔جس سے ہر طبقے کے نوجوانوں کو ایک منصفانہ اور ہم آہنگ پاکستان میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا جا سکتا ہے۔”