دنیا بھر میں آن لائن بنکنگ کے مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ ملتان سے گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی آن لائن مالیاتی فراڈ, بلیک میلنگ، بھتہ خوری، کال سپوفنگ، اور شناخت چھپا کر دھوکہ دہی میں ملوث 12 رکنی منظم گروہ کے خلاف کاروائی کی ہے۔

کاروائی میں آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عبد المجید ، محمد خالد ، عمر فاروق ، زبیر احمد ، عمر فاروق ، محمد ذعیم شامل ہیں۔کاروائی میں عمران ، عبد العزیز ، عبدالمحسن ، عبدالمجید ، عامر عبد الرشید اور جواد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم جواد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزمان سپوفنگ کالز کے ذریعے بھتہ خوری، بلیک میلنگ، ہراسمنٹ ، جعلی شناخت اور شناخت چوری کے جرائم میں ملوث پائے گئے۔جو خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے۔ملزمان شہریوں خصوصاً غیر ملکی شہریوں کو کال کر کے بینک سے متعلق ریکارڈ کی معلومات حاصل کرتے تھے۔

ملزمان بین الاقوامی بینک کے صارفین کو بھی کال کر کے اپنے جال میں پھنساتے تھے.ملزمان انگریزی اور عربی زبان میں مہارت رکھتے ہیں.ملزمان زبان کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو لوٹتے تھے.ملزمان نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کی

ملزمان کا فراڈ نیٹ ورک پاکستان سے باہر مشرق وسطی اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے.یہ فراڈ نیٹ ورک جعلی ویزہ پراسیسنگ ، پرائز ڈسٹری بیوشن فراڈ اور جعلی امداد کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے.ملزمان مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے جعلی سم کارڈز ، غیر قانونی ایپلیکیشن ، اور غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ شہریوں کا ڈیٹا استعمال کرتے تھے.جن کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے 14 عدد سمارٹ فونز برآمدکر لیے گئے۔ملزمان سے ٹیبلٹ ، 11 غیر قانونی انٹرنیشنل سم کارڈز اور انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان سے سپوفنگ سافٹ ویئر بھی برآمد کر لیا گیا جس سے وہ شہریوں کو فراڈ کالز کرتے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں