صدر مملکت نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازااپنی طرف سے دس کروڑ کا انعام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا انھوں نے ارشد ندیم کےلئے اپنی جانب سے 10 کروڑ انعام کا بھی اعلان کیا
بعد ازاں ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے ارشد ندیم نے ملاقات بھی کی

اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا انھوں نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی، مسلسل محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا،پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے،
کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا، ارشد ندیم نے نوجوانوں کو رکاوٹیں عبور کرنے ، عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں شناخت بنانے کا حوصلہ دیا،
امید ہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے،ارشد ندیم نے ہلالِ امتیاز ایوارڈ دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیاارشد ندیم نججیولین تھرو ایونٹ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے عزم کا اظہار کیاصدر مملکت نے ارشد کی کامیابی میں رہنمائی پر کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا

اپنا تبصرہ لکھیں