پاکستانی نوجوان کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے زرادری

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آکسفورڈ یونین سوسائٹی کے نو منتخب صدر اسرار کاکڑ نے ملاقات کی صدرنے کہا کہ بلوچستان سے پاکستانی نوجوان کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے .محترمہ بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونین کی پہلی ایشیائی خاتون صدر تھیں، پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں،

نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں،اسرار خان کے آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہونے سے دیگر نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی امید ہے کہ اسرار خان مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں