صدر مملکت آصف علی زرداری نےعالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ عطا کرنے کا اعلان کر دیا صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ عطا کرنے کےلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے
صدر مملکت کابینہ ڈویژن کو لکھے خط میں کہا ہےکہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کےلئے فخر کا باعث بنی، ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیا جائے گا آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز عطا کر سکتے ہیں