ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے بدعنوانی میں ملوث 3 افسران گرفتار

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن، بدعنوانی، فراڈ، مجرمانہ غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے 3 سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد غواث، سعد مدثر اور مصور عمران شامل ہیں۔ملزمان پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن پاکستان میں ملازم ہیں۔

محمد غواث بطور ڈائریکٹر آئی ٹی، سعد مدثر چیف کمپیوٹر انجینئر اور مصور عمران بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔

ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 124 ملین روپے کا نقصان پہنچایا

ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان کی پروکیورمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے۔ملزمان نے ملی بگھت ، دھوکہ اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ارٹیک سسٹم نامی فرم کو 113 ملین کا کنٹریکٹ دیا

مذکورہ فرم کا فائنینشل پروپوزل مجاز اتھارٹی سے منظور نہیں تھا۔ملزمان نے اے جی پی آر سے بل منظور کرانے کے پروکیورمنٹ کمیٹی کے جعلی منٹس بنائے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں