صدر مملکت سے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف کی ملاقات

صدر مملکت نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں ترکمانستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کا تبادلہ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا مظہر ہے،
صدر مملکت نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے اور دونوں ممالک میں تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہےترکمانستان کے طلباء پاکستان کے طبی اداروں سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں،

ترکمان وزیر خارجہ راشد میردوف نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، ترکمانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کا فروغ جاری رکھے گا، انھوں نے دونوں برادر ممالک کو ملانے کیلئے موٹر ویز اور ریلوے کی تعمیر پر زور دیا

اپنا تبصرہ لکھیں