اسلام آباد پولیس کے 52 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولس کے مطابق افسران کی ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
سوموار کے روزافسران کو ترقی کے رینک لگانے کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تمام ترقی پانے والے افسران کے خاندانوں کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
آئی جی اسلام آبادعلی ناصر رضوی نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے۔انہوں نے بچوں کو تحائف دئیے۔ تمام افسران اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ ترقی ایک افسر کے لئے انتہائی خوشی کا موقع ہوتا ہے۔
ان افسران اور ان کے بچوں کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ترقیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اگلی تقریب سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کے لئے ہوگی۔