A massive avalanche of ice and rock crashing down a Swiss mountain into a valley village.

پہاڑ خوبصورت مگر جان لیوا بنتے جا رہے ہیں

ویب ڈیسک : سوئٹزرلینڈ میں کلائنس نیسٹھورن پہاڑ پر 28 مئی کو ایک بڑا گلیشیئر اچانک گر پڑا، جس سے لاکھوں ٹن برف اور چٹان نیچے صدیوں پرانے گاؤں “بلاٹن” پر آگری۔ گاؤں کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا، مگر ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

ماہرین کے مطابق گلیشیئر کا یہ اچانک انہدام موسمیاتی تبدیلی اور برف کے تیزی سے پگھلنے کا نتیجہ ہے۔ گرم ہوتے موسم کی وجہ سے پہاڑوں میں موجود پرما فراسٹ (یخ زمین) پگھل رہا ہے، جو چٹانوں کو جوڑے رکھتا ہے۔ اس سے بڑے پیمانے پر چٹانیں اور برف گرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

سی این این کے مطابق ، پہاڑوں میں گلیشیئر جھیلیں بھی خطرناک ہوتی جا رہی ہیں۔ بھارت، الاسکا اور اٹلی میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بارش بھی اب برف کی بجائے پانی کی صورت میں ہو رہی ہے، جس سے لینڈ سلائیڈز، سیلاب اور کٹاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی درجہ حرارت کم نہ ہوا تو پہاڑوں کے یہ جان لیوا خطرات بڑھتے جائیں گے۔ تقریباً 40 فیصد گلیشیئرز پہلے ہی ختم ہونے کے قریب ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں