صدر مملکت کا میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے سامنے نہایت جواں مردی سے ڈٹ کر قوم کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے پر پوری قوم اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،
میجر عزیز بھٹی کی لازوال قربانی ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے،
عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم بھی اپنے وطن کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار رہیں گے،
صدر مملکت نے میجر عزیز بھٹی شہید کےلئے بلندی درجات کی دعا کی

اپنا تبصرہ لکھیں