چین میں پرندوں سے محبت ابابیلوں کے گھونسلے مسمار کرنے میں رکاوٹ بن گیا

بیجنگ میں ابابیلوں کے ایک گروپ نے اپنی زندگی کا ایک سنسنی خیز دن گزارا۔طویل سفر طے کر کے ابابیلوں نے افزائش کے لیے بیجنگ میں دریائے یونگ ڈنگ کے کنارے ایک چٹان کا انتخاب کیا ہے۔اور وہاں اپنے گھونسلے قائم کر لیے ہیں۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ ہفتے صبح سویرے، جب بہت سے ننھے ابابیل کھانے کے لیے گھونسلے میں اپنے والدین کا انتظار کر رہے تھے،تو اچانک ایک بہت بڑی کھدائی کرنے والی مشین گرجتی ہوئی یہاں پہنچی۔پچھلے سال اس علاقے کو شدید بارش اور سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کنارے پر آباد لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے یہاں سیلاب سے بچاو کا تعمیراتی منصوبہ جاری ہے۔اس منصوبے کی تعمیر کے لیے ابابیلوں کے گھونسلوں والی چٹان کو مسمار کیا جانا تھا۔

اس چٹان پر رہائش پذیر ابابیل کا نام بینک سوالو ہے۔جو اہم ماحولیاتی، سائنسی اور معاشرتی اقدار رکھتے ہیں اور یہ محفوظ جانداروں کی فہرست میں شامل ہے. چند سال قبل بیجنگ میں پرندوں کے شوقین افراد نے یہ رہائش گاہ دریافت کی تھی اور چٹان پر سینکڑوں گھنے گھونسلے موجود ہیں جو کہ کافی شاندار نظارہ ہے۔یہ بیجنگ میں اب تک پائی جانے والی بینک سوالو کی سب سے بڑی رہائش گاہ ہے۔ یہ پرندوں کے شوقین افراد کے لئے ایک مقدس جگہ بن چکی ہے۔

صبح 9 بجے، پرندوں کے ایک شوقین شخص نے کھدائی کرنے والی مشین دیکھی۔انہوں نے دیگر شوقین افراد کے ساتھ فوراً “12345” ہاٹ لائن، سوشل نیٹ ورکس، زرائع ابلاغ اور دیگر چینلز کے ذریعے اس اہم مسئلے کی اطلاع دی۔11 بجے ایک رضاکار وہاں پہنچا اور انہوں نے دیکھا کہ آبی امور، باغات، تعمیراتی یونٹس اور لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کا عملہ بھی مقام پر پہنچ گیا ہے۔ دوپہر 12 بجے تعمیراتی کام روک دیا گیا اور تعمیراتی ٹیم نے اس جگہ کو مشینری اور تعمیراتی سرگرمیوں سے خالی کرا لیا۔

اڑھائی بجے آبی امور، باغات، مقامی حکومتوں ، تعمیراتی یونٹس اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے گھونسلوں کے قریب ایک اجلاس کیا۔ چار بجے اجلاس میں سیلاب کی روک تھام کے تعمیراتی منصوبے پر نظر ثانی اوربینک سوالوکے طویل مدتی تحفظ کا مطالعہ کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔اس طرح درجنوں ننھے ابابیل اپنے گھونسلوں کی مسماری سے بچ گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں