294 افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر 2 پاسپورٹ افسران گرفتار

294 غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر ایف آئی اے کاونٹر ٹیرارزم ونگ کراچی نے قانونی کاروائی عمل میں لائی ہے۔

غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل ہیں۔

ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطور سپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔ملزم فرید شاہ نے مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے۔ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے۔ترجمان ایف آئی اے کا مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں