سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ڈی چوک میں جاری غزہ بچاو دھرنے پہ رات 2 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا۔
سڑک بند کر ک بیٹھے مظاہرین گاڑی چڑھ گئی۔ حادثہ میں ایک نوجوان اور ایک بزرگ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ کچھ افراد رخمی ہو گئے۔
ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت غزہ بچاو کے دھرنے پہ حملہ کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے
اپنے بیان میں انہوں نے کہا موقع پہ موجود پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر کارروائی کی جائے۔حملہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے شہدا کی نماز جنازہ ڈی چوک پہ ادا کر دی گئ ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور پولیس حراست میں ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔