غزہ میں اسرائیلی مظالم تحریک لبیک کا مسلم دنیا سے مطالبات کے لے اسلام آباد میں مظاہرہ

تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد زون کی جانب سے اسلام آباد پریس کے سامنے جمعہ کے روز مظاہرہ کیا گیا۔تحریک لبیک کے مرکزی رکنِ شوریٰ، لیگل ایڈوائزر چوہدری رضوان احمد سیفی نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
سویڈن اور دیگر یورپی ممالک میں ہونے والی قرآن پاک کی گستاخی اور اہلِ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امتِ مسلمہ کے حکمران اور مذہبی پیشوا اس مشکل ترین گھڑی میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں بری طرح ناکام نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہد مسلم ممالک کی خواہش پر حماس نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر کے اپنا دینی فریضہ پورا کر دیا ہے، اب وقت ہے کہ مسلم ممالک اپنا دینی فریضہ پورا کریں۔مسلم ممالک کی خواہش پر حماس کی جنگ بندی پر آمادگی کے باوجود قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے رفح میں ظالمانہ قتلِ عام کی نئی لہر نے مسلم دنیا پر حجت کا اِتمام کر دیا ہے۔

رضوان سیفی نے کہا اب مسلم ممالک کا دینی اور انسانی فریضہ ہے کہ وہ قابض اسرائیلی افواج کے خلاف جاری جنگ میں حماس کی میدانِ جنگ میں عملی معاونت کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں