اسلام آباد پولیس کا کہنابے کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن دو ڈکیت ہلاک کر دیا۔
جمعرات اور جمعہ کی شب ڈکیتوں نے تھانہ بنی گالا کی حدود میں ایک شہری سے راہزنی کی اور شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کے ڈالفن اسکواڈ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہیڈ کانسٹیبل نثار کو شدید زخمی کردیا۔
ملزمان کو پولیس ریکوری کےلیے لے گئی جہاں ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی۔
2 پولیس افسران کو چھاتی پر فائر لگے مگر بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔
اسی دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو ڈکیت ہلاک ہوگئے۔
زخمی ہیڈ کانسٹیبل نثار ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے
زخمی ہیڈ کانسٹیبل نثار ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے.
جمعہ کے روز ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل نے اسپتال میں زخمی اہلکار نثار کی عیادت کی۔